BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 November, 2004, 01:51 GMT 06:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
علاوی کی فلوجہ پر حملے کی اجازت
 فلوجہ
فلوجہ میں امریکی فوجی ایک عراقی کی آنکھوں پر پٹی باندھ رہے ہیں
تازہ اطلاعات کے مطابق عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی نے امریکی اور عراقی افواج کو فلوجہ پر حملے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو ’دہشت گردوں‘ سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایاد علاوی نے اعلان کیا کہ عراق کے مقامی وقت کے مطابق منگل شام چھ بجے کے بعد سے کرفیو لگا دیا جائےگا۔ اس کے علاوہ بغداد کا ہوائی اڈہ بھی اڑتالیس گھنٹے بند رہے گا۔

عراق کے عبوری وزیر اعظم نے اردن اور شام کے ساتھ سرحد سِیل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک سے صرف انتہائی ضروری اشیا کی فراہمی کی اجازت دی جائے گی۔

اس سے قبل خبر ملی تھی کہ امریکی اور عراقی فوج نے بری اور فضائی گولہ باری کے دوران بظاہر شہر کے کچھ مغربی حصوں پر قبضہ کر لیا ہے جس میں شہر کا سب سے بڑا ہسپتال اور دریائے فرات کے دو اہم پُل شامل ہیں۔

بتایا گیا تھا کہ ہسپتال شہر کے اس علاقے میں واقع ہے جو مزاحمت کاروں کے کنٹرول میں تھا۔

شہر کے باہر امریکی فوجیوں کے ساتھ موجود بی بی سی کی نامہ نگار جینیفر گلاس نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ بڑے پیمانے پر یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ فلوجہ پر کیے جانے والا یہ حملہ انتہائی ظالمانہ ہو گا۔

امریکی فوجیوں کے کمانڈر اسے باقاعدہ جنگ قرار دے رہے تھے اور عراقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بات چیت کا مرحلہ گزر چکا ہے۔

امریکیوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اس کارروائی میں وہ عراقی بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ کئی ماہ کے دوران تربیت دی گئی ہے اور وہ عراقی بھی جو سابق عراقی اسپیشل فورس میں شامل تھے۔

امریکی کمانڈروں کے مطابق عراقیوں کی شمولیت سے انہیں بہت آسانی حاصل ہو گی اور خاص طور پر ایسے مقامات میں داخل ہونے میں آسانی ہو گی جو مقدس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسے مقامات پر قیادت عراقیوں کے ہاتھ میں ہو۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد