بغداد اور رمادی میں زبردست لڑائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد اور رمادی میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق مزاحمت کاروں نے رمادی میں کئی مقامات پر بیک وقت کار بموں، مورٹر بموں، راکٹ کے ذریعے گرینیڈوں اور گولیوں سے حملہ کیا لیکن وہ رمادی کے مرکز میں واقع سرکاری دفاتر تک پہنچنے میں ناکام رہے جو ان کا اصل نشانہ تھا۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پیر کے روز مسلح مزاحمت کاروں کی طرف سے عراقی سکیورٹی دستوں پر حملے کے بعد امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے مابین بغداد کے آدھمیہ علاقے میں سات گھنٹوں تک لڑائی ہوئی ہے۔ امریکی فوج کے ایک ترجمان کے مطابق امریکی دستوں کو عراقی فوج کی امداد کے لیئے اس وقت بھیجنا پڑا جب 50 مزاحمت کاروں نے وہاں حملہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لڑائی میں پانچ مزاحمت کار ہلاک ہو گئے جب ایک عراقی فوجی زخمی ہوا۔ درایں اثناء عراقی سکیورٹی افواج کو بغداد کے مختلف علاقوں سے بارہ لاشیں ملی ہیں جن پر ایذا رسانی کے نشانات ہیں۔ پچھلے دو ماہ میں عراق کے مختلف علاقوں سے اس قسم کی سینکڑوں لاشیں مل چکی ہیں۔ | اسی بارے میں عراق: 65 ہزار افراد کی نقل مکانی14 April, 2006 | آس پاس نام پراختلاف، اجلاس ملتوی17 April, 2006 | آس پاس لکھائی صدام کی ہی ہے: ماہرین17 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||