رمادی جھڑپیں: تین ہلاک، پندرہ زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رمادی میں امریکی فوج اور عراقی عسکریت پسندوں کے درمیان چھڑپوں میں کم از تین عراقی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزاحمت کاروں نے شمالی شہر کرکوک میں ایک پائپ لائن کو دھماکے سے آڑا دیا ہے۔ یہ پائپ لائن ملک میں تیل کی ترسیل کے نظام میں اہم حثیت رکھتی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں میں تین عراقی ہلاک اور کم از کم پندرہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں سڑک پر بم دھماکے میں کم از کم دو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مزاحمت کارروں کا نشانہ کون تھا۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق ایک امریکی ٹینک اس وقت علاقے میں موجود تھا۔ بغداد کے جنوبی علاقے میں پولیس کے مطابق گیارہ لوگوں کو اغوا کر لیا گیاہے۔ اغوا کی یہ وارداتیں جمعہ سے شروع ہوئی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||