عراق: کار بم دھماکہ، دس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع تکرت شہر میں ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب حملہ آور نے ایک تھانے کی پارکنگ میں ایک کار کھڑی کی اور پھر اسے دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ہر طرف لاشیں نظر آرہی تھیں۔ خبر رساں اددارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد امریکی فوجیوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور حفاظتی چوکیاں قائم کر دیں۔ یہ دھماکہ اس واقت ہوا ہے جب امریکی افواج مغربی صوبے ال انبار میں فوجی آپریشن میں مصروف ہیں۔ امریکی افواج نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر دو بم گرائے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران اب تک 80 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران تکرت میں تشدد کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ یجد رہپے کہ تکرت معزول عراقی صدر صدام حسین کا آبائی شہر ہے۔ علاوہ ازیں جمعرات کو کرکوک میں دو پولیس اہلکار شڑک کے کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ مزید تفصیلات آ رہی ہیں |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||