BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 January, 2005, 12:31 GMT 17:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: شہر شہر دھماکے، حملے
بغداد
عراق میں انتخابات قریب آ رہے ہیں لیکن شدت پسندوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے شمال میں کرکوک کے قریب ایک قصبے میں تین کار بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شدت پسندوں نے امریکی فوجیوں، سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور کچھ ایسے سکولوں پر حملہ کیا جہاں پولنگ سٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔

کرکوک کے قریب کار بم حملے میں ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس پر حملے کے کچھ ہی دیر بعد امریکی فوجی کارواں کے زیر استعمال راستے پر بھی بم حملہ کیا گیا اور پندرہ منٹ بعد تیسرا بم حملہ ہوا۔

بعقوبہ میں شدت پسندوں نے کمیونسٹ پارٹی اور کرد جماعت کے دفاتر پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔ حکام کے مطابق ان دفاتر پر مشین گن سے فائرنگ کی گئی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تکرت میں ایک کار بم حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ پاسپورٹ کے دفتر کے باہر ہوا۔

بغداد ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک پر ایک حملے میں چار امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

بغداد ہی میں دو سکولوں پر بھی حملہ کیا گیا جہاں اتوار کے انتخابات کے لیے پولنگ سٹیشن بنائے جائیں گے۔

امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ انہوں نے بدھ کو بغداد میں مختلف مقامات پر چھ بم ناکارہ بنائے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجف میں بھی دو بم ناکارہ بنائے گئے ہیں۔

بغداد کے مغرب میں رمادی کے شہریوں نے اے پی کو امریکی فوجیوں اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد