BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 January, 2005, 13:12 GMT 18:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات عراق کو کہاں لے جائیں گے؟
عراق
برطانوی تجزیہ کار ٹوبی ڈاج کے مطابق ملک کسی کے بھی کنٹرول میں نہیں
یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے عراق میں اتوار کے انتخابات ملک کو استحکام کی طرف لے جانے کے بجائے سیاست کا ایک اور عبوری مرحلہ ثابت ہوں گے۔

تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا انتخابات ملک کو مزید عدم استحکام سے دوچار کردیں گے یا حالات میں کچھ بہتری آئے گی۔

حالات کا منفی رخ دیکھنے والے افراد کا خیال ہے کہ انتخابات پرتشدد حالات کا ایک آتش فشاں ثابت ہوں گے اور مرکزی عراق کی سنی اکثریت کے لیے ووٹنگ کے لیے آنا بہت مشکل ہوگا۔

ایسے ہی خیالات یونیورسٹی آف لندن کے ایک ماہر ٹوبی ڈاج نے بھی ظاہر کیے ہیں۔ ’ملک میں سکیورٹی کا خلاء ہے۔ ملک کسی کے بھی کنٹرول میں نہیں۔ انتخابات سے جو اونچی توقعات وابستہ کی گئی ہیں وہ غیر حقیقی ہیں‘۔

دوسری جانب تصویر کا روشن پہلو دیکھنے والوں کا خیال ہے کہ عراق کو مستحکم کرنے میں اگرچہ وقت لگے گا لیکن یہ ناممکنات میں سے نہیں ہے‘۔

یہ خیالات ظاہر کیے ہیں این کلائیڈ نے جو برطانوی حکومت کے انسانی حقوق کے ادارے کی خصوصی نمائندہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے ’عراق میں سول سوسائٹی کے قیام کی کوششوں پر مجھے پورا یقین ہے‘۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ انتخابات کا مقصد ایک مکمل آئینی حکومت کا قیام نہیں ہے۔ تاہم امید کی جارہی تھی کہ اب تک پرتشدد حملوں میں کمی آجائے گی اور ملک کا سیاسی ڈھانچہ کوئی شکل اختیار کرلے گا لیکن اب تک ایسا نہیں ہوسکا ہے‘۔

انتخابات کا مقصد 275 ارکان پر مشتمل ایک عبوری اسمبلی کا قیام ہے جو پہلے ملک کا صدر اور اس کے دو نائب منتخب کرے گی جو بعد میں وزیر اعظم اور حکومت کا انتخاب کریں گے۔

اسمبلی کا اصل کام ملکی آئین وضع کرنا ہوگا جس کے لیے اس کے پاس پندرہ اگست تک کا وقت ہے۔ آئین کی تشکیل کے بعد اس پر 15 اکتوبر کو ملک میں ریفرنڈم ہوگا۔ منظوری کی صورت میں یہ آئین 15 دسمبر کو عراق کے باقاعدہ انتخابات کی بنیاد بنے گا۔

الیکشن تشدد سے متاثر
تشدد کی وجہ سے عراق کےکچھ حصوں میں پولنگ منسوخ
گولیوں کی زد میں
عراقی خاندان پرامریکی فائرنگ: تصاویر میں
عراقی انتخاباتعراقی انتخابات
انتخابات اور تشدد پر عراقیوں کی رائے
روبوٹ فوجیامریکی مشینی فوجی
عراق میں روبوٹ فوجی بھیجنے پر غور
انٹیلیجنس کی وارننگ
’شدت پسندی عراق سے پوری دنیامیں پھیلےگی۔‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد