’جنگ سالوں تک جاری رہے گی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سرگرم القاعدہ کے رہنما ابومصائب الزرقاوی نے کہا ہے کہ عراق میں جنگ سالوں تک جاری رہے گی۔ ایک آڈیو ٹیپ میں جس میں مبینہ طور پر ابومصائب الزرقاوی کی آواز ہے، کہا گیا ہے کہ جنگوں کا فیصلہ دنوں یا ہفتوں میں نہیں ہوتا اور اس کے لیے صبر اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ ابومصائب الزرقاوی کی یہ پہلی ایسی تقریر ہے۔ اس سے پہلے اسامہ بن لادن اور امن الظہوری کے بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ ابومصائب الزرقاوی نے کہا ہے کہ جہاد کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے لمبے عرصے تک میدان جنگ میں رہنے کاحوصلہ ہونا چاہیے۔ ابومصائب الزرقاوی نے اپنی تقریر میں عراق کے شیعہ لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بقول امریکی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔ اردنی نژاد ابو مصائب کی گرفتاری پر امریکہ نے 25 ملین ڈالر کی رقم رکھی ہوئی ہے۔ دوسری جانب عراق میں تشدد کے واقعات میں کئی برطانوی اور عراقی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بصرہ کے قریب کار بم دھماکے میں کئی برطانوی فوجی زخمی ہو گئے ۔ ادھر موصل میں امریکی اور عراقی فوجی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب انہوں نے شہر کے اندر ایک چوکی قائم کرنے کی کوشش کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||