’امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے مسلح اسلامی شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی سے منصوب ایک بیان میں عراق میں مزاحمت کاروں سے امریکی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ ایک آڈیو ٹیپ میں، جو ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے، مزاحمت کاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی فوج کو فلوجہ کی طرح دوسرے شہروں پر حملہ کرنے سے روکیں۔ زرقاوی کے گروپ نے، جس کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے، عراق میں بہت سے بم دھماکوں اور اغوا کی وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ زرقاوی کے اس تازہ پیغام میں، جس کی اصلیت کی آزادنہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی، مزاحمت کاروں کو امریکی فوج پر راکٹوں کی بارش برسانے اور ان کی سپلائی لائنیں کاٹنے کو کہا گیا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں جاری آپریشن اپنے آخری مرحلے میں ہے جہاں سے زرقاوی مبینہ طور پر عراق کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور دیگر مسلح کارروائیاں کی تنظیم کیا کرے تھے۔ اس آپریشن میں امریکی فوج کے مطابق بارہ سو مزاحمت کار ہلاک ہوچکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||