بعقوبہ پر فضائی اور زمینی حملہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی اور عراقی فوج نے بغداد کے شمال مشرق میں واقع شہر بعقوبہ میں ایک پولیس سٹیشن پر دھاوا بولنے کے بعد شہر پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔ ایک خبر رساں ایجنسی نے بعقوبہ میں امریکی فوجی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازۃ ترین لڑائی میں بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے شدت پسند پولیس کی گاڑیوں پر حملے کر کے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے عراقی پولیس نے ایک مسجد سے فائرنگ کے بعد اس پر چھاپہ مار کر اسے شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑا لیا ہے۔ بغداد کے مغرب میں ایک اور شہر رمادی سے بھی اسی طرح کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||