BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 October, 2004, 14:46 GMT 19:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الزرقاوی: اسامہ سے وفاداری کا اعلان
ابو مصعب الزرقاوی
ابو مصعب الزرقاوی
اردنی شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی کی ’توحید اور جہاد‘ نامی تنظیم سے منسلک ایک ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ کی حمایت کرینگے۔

حالیہ دنوں میں یہ بات قیاس آرائی کا موضوع رہی ہے کہ کیا ابو مصعب الزرقاوی اور اسامہ بن لادن ایک ہی مقاصد کے تحت کام کرتے ہیں، یا ان میں سے کوئی ایک شخص اسلامی شدت پسند تحریک پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، یا ان دونوں میں کوئی تعلق بھی ہے یا نہیں۔

امریکہ ابو مصعب الزرقاوی کو ’واضح اور موجودہ‘ خطرہ تصور کرتا ہے کیونکہ الزرقاوی کے نام پر حالیہ دنوں میں عراق میں پرتشدد کارروائیاں کی جاتی رہی ہیں۔ جبکہ اسامہ بن لادن کہیں فرار تو ہیں لیکن پھر بھی ان لوگوں کے لئے ایک مشعل راہ ہیں جو دنیا میں اسلامی انقلاب کے خواہاں ہیں۔

الزرقاوی اور بن لادن ’افغان عرب‘ کی حیثیت سے منظرعام پر آئے تھے کیونکہ دونوں انیس سو اسی کے عشرے میں سوویت یونین کے خلاف ’جہاد‘ کے لئے افغانستان گئے تھے۔

جو سوویت فوجیں افغانستان سے واپس چلی گئیں تو ابو مصعب الزرقاوی اپنے آبائی ملک اردن آگئے اور اپنی شدت پسند کارروائیاں جاری رکھنے لگے۔

دریں اثناء گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو نیویارک کے عالمی تجارتی مرکز پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ دنیا کی نظر میں آگئی۔ لیکن اس وقت سے اسامہ بن لادن فرار ہیں اور امریکیوں نے افغانستان میں طالبان کے زوال کے بعد عراق پر بھی چڑھائی کردی۔

اب تک اسامہ بن لادن کے کارکنوں کی جانب سے جو آڈیو اور وڈیو بیانات جاری کیے گیے ہیں ان میں الزرقاوی کا نام لیے بغیر عراق میں جاری مزاحمت کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

اسی طرح الزرقاوی کی تنظیم توحید اور جہاد نے بھی جو بیانات جاری کیے ہیں ان میں اسامہ بن لادن کی ذکر واضح نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائی کی جاتی رہی ہے کہ شاید الزرقاوی اسلامی شدت پسند تحریک پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اب الزرقاوی سے منسلک ویب سائٹ پر جو بیان جاری کیا گیا ہے اور اگر یہ صحیح ہے تو اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو تمام اسلامی جنگجوؤں کا رہنما مان لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد