 |  الیکشن کے دن سیکورٹی کے لئے عراقی فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ |
عراق کے وزیر اعظم ایاد علاوی نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ملک میں جاری تشدد کی وجہ سے کچھ علاقوں میں اس ماہ ہونے والے الیکشن کے لئے ووٹنگ نہیں ہوسکے گی۔ مسٹر علاوی نے کہا کہ ملک میں ایسے علاقے ضرور ہیں جو انتخابات میں حصہ نہیں لے پائیں گے لیکن یہ زیادہ بڑے علاقے نہیں ہیں۔ عراقی وزیر اعظم کا یہ بیان ایک ایسے دن سامنے آیا ہے جب ملک میں مختلف واقعات میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے۔ عراق کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس سال کے بجٹ میں دو اعشاریہ دو ارب ڈالر کی رقم ملک کی سیکورٹی فورسز کو مستحکم کرنے کے لئے مختص کئے ہیں جو تیس جنوری کو ہونے والے انتخابات کے دوران سیکورٹی کی ذمہ دار ہوں گی۔ مسٹر علاوی نے یہ بھی کہا کہ وہ سیکورٹی فورسز کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ کررہے ہیں۔ |