BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 January, 2005, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مکمل سکیورٹی ناممکن: علاوی
عیدالاضحی کے روز شیعہ مسجد پر حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے
عیدالاضحی کے روز شیعہ مسجد پر حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے
عراق کے وزیراعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ تیس جنوری کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے مکمل سکیورٹی فراہم کرنا ناممکن ہے تاہم سکیورٹی سروسز مزاحمت کاروں کے ’چیلنج کا سامنا کریں گے‘۔

یہ بات انہوں نے دارالحکومت بغداد میں جمعہ کے روز ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے دو خودکش حملوں کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ ان حملوں میں بیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایاد علاوی نے کہا کہ انتخابات منعقد کرانے کے لئے سکیورٹی کے جو انتظامات کیے جارہے ہیں وہ مزاحمت کاروں کے تمام حملوں کو روکنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔

علاوی نے، جو کہ ایک ٹی وی فون اِن پروگرام میں عراقیوں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے، کہا کہ سکیورٹی فراہم کرنے کا ’منصوبہ قاتلانہ حملے روکنے کے لئے کافی نہیں ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کار ’سیاسی عمل کو ناکام بنانے کی کوشش‘ کررہے ہیں۔

بغداد میں بی بی سی کی نامہ نگار کیرولائن ہاؤلی کا کہنا ہے کہ عراقی انتخابات کے ہر پہلوؤں پر تشدد کا سایہ نمایاں ہے۔ کئی امیدوار مارے گئے ہیں اور متعدد کو ہلاک کرنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ جبکہ امیدوار انتخابی مہم ووٹروں کے دروازوں تک نہیں لے جارہے ہیں۔

عراق کے شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے اپنے پیروکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں جبکہ سنی مسلم تنظیمیں انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہی ہیں۔ عراق کے اٹھارہ صوبوں میں انتخابات تیس جنوری کو متوقع ہیں لیکن چار صوبوں میں تشدد حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے۔

جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک بیان میں مزاحمت کاروں کے سرغنہ ابو مصعب الزرقاوی نے شیعہ برادری پر فلوجہ میں آیت اللہ علی سیستانی کے ’آشیرباد سے‘ سنی مساجد پر حملوں کا الزام لگایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی افواج کے خلاف لڑائی ’مہینوں اور سالوں‘ تک چل سکتی ہے۔

بغداد میں خودکش کار حملےتصویروں میں:
بغداد میں خودکش کار حملے
بغداد خون خون
واٹر پلانٹ پر جشن منانے والوں کےساتھ کیا ہوا
 سائمونا پاری اور سائمونا ٹوریٹا گوریلا جنگ جائز ہے
عراق میں دہشت گردی نہیں جنگ آزادی جاری
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد