BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 January, 2005, 10:14 GMT 15:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیعہ مسجد میں دھماکہ: 14 ہلاک
News image
جب دھماکہ ہوا تو مسجد میں عید کی وجہ سے کافی لوگ جمع تھے
بغداد میں عید کے روز شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد میں دھماکے سے چودہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کار بم کے ذریعے کیا گیا اور دہشت گردوں کا نشانہ بغداد کے جنوب مغرب میں واقع شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد تھی

جب یہ دھماکہ ہوا تو عبادت گزار عیدِ قربان کی رسومات کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔

یہ دھماکہ شدت پسند ابو مصعب الزرقاوی کے اس بیان کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے شیعہ مسلمانوں کی یہ کہہ کر مذمت کی تھی کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ مل کر عراقیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد زخمی عورتوں اور بچوں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔

نمازِ سحر کے بعد ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے باہر کھڑی کئی گاڑیاں جل گئیں۔

ایک ہفتے میں بغداد میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں یہ دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بدھ کے روز بھی ایک شیعہ مسجد میں دھماکہ ہوا تھا لیکن اس میں انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہوا تھا۔

تیس جنوری کو عراق میں امریکی سرپرستی میں عام انتخابات ہو رہے ہیں لیکن ان سے قبل عراق میں شیعہ مسلمانوں پر دھماکوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے اپنے مقلدین پر زور دیا ہے کہ وہ جنوری کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں۔

تاہم بعض سنی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد