دو حملے: پندرہ عراقی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر بعقوبہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں کم سے کم سات عراقی فوجی اور ایک محافظ ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ بغداد کے شمال میں بیجی شہر میں ایک تھانے کے باہر خودکش حملے میں بھی سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اس وقت پیش آئیں جب مزاحمت کاروں نے عراقی نیشنل گارڈ کے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کرنی شروع کردی۔ بعقوبہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں پینسٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ بعقوبہ میں مزاحمت کاروں کے حملے جاری ہیں۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ مرنے والے فوجیوں کی لاشیں شہر کے ہسپتال میں لائی گئی ہیں۔ خبررساں ایجنسی اے پی کے مطابق ایک اور شخص ہلاک ہوا ہے لیکن وہ فوجی نہیں ہے۔ مزاحمت کاروں نے اسکولوں اور عوامی عمارتوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں ووٹنگ کے انتظامات کیے جانے والے ہیں۔ عراق کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ انتخابات وقت پر ہی کرائے گی تاہم وزیراعظم ایاد علاوی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں تشدد کی وجہ سے وقت پر انتخابات ممکن نہ ہوسکیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||