عراق: تشدد سے انتخابات محدود | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کی عبوری حکومت نے تیس جنوری کو ہونے والے انتخابات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا اعلان کیا ہے۔ عراق کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں تشدد کی کارروائیاں زیادہ ہو رہی ہیں وہاں انتخابات محدود پیمانے پر ہوں گے۔ عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر تین روز کی چھٹی ہو گی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کے نزدیک کسی گاڑی کو نہیں جانے دیا جائے گا۔ عبوری حکومت کے ایک وزیر والعبد لطیف نے اعلان کیا کہ چار صوبوں میں انتخابات محدود پیمانے پر ہوں گے لیکن انہوں نے ان صوبوں کے نام نہیں بتائے۔ الیکشن کمشن کے حکام کے مطابق مغربی صوبے انبار اور موصل شہر میں ووٹروں کے اندراج کا کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا ہے۔ الیکشن کمشن کے سربراہ عبدالحسن ہنداوی نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں ابھی ووٹرں کا انداراج نہیں ہوا ہے وہاں یہ کام انتخاب کے دن کیا جائے گا۔ عراق کی عبوری حکومت کے سربراہ ایاد علاوی نے منگل کو کہا تھا کہ ملک کے کئی علاقوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے زیادہ نہیں ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||