بغداد: کار بم حملے، چھبیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد میں چار کار بم حملوں میں کم سے کم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح تیس جنوری کو ہونے والے انتخابات سے قبل مزاحمت کاروں کی طرف سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو مشرقی بغداد میں ایک تھانے کے باہر حملے میں میں اٹھارہ افراد اہلکار ہلاک ہوئے۔ ایک دھماکہ آسٹریلیا کے سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ دو آسٹریلوی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس کے تیس منٹ کے بعد ہونے والے دوسرے حملے میں ایک تھانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ بدھ کو ہی بغداد میں ایک بنک کے باہر بھی دھماکہ ہوا جہاں عراقی پولیس کے اہلکار تنخواہ وصول کرنے کے لیے موجود تھے۔ خود کش حملہ آوروں کی طرف سے ہونے والے کار بم حملے عراق میں امریکہ کی قائم کردہ انتظامیہ کے خلاف مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں۔ منگل کو عراقی حکام نے کہا تھا کہ وہ تیس جنوری کو ہونے والی ووٹنگ سے تین روز قبل ملک کی زمینی سرحدیں بند کر دیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||