عراق: سات امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد کے مغرب میں صوبے عنبر کے علاقے میں جس میں فلوجہ شہر بھی واقع ہے اتوار کو ہونے والے تشدد کے واقعات میں اس کے سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں فلوجہ میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں میں شدید لڑائی ہوئی ہے جس میں امریکہ کے جنگی طیاروں نے فضائی حملے بھی کئے۔ امریکی فوجی حکام نے اس سے پہلی عنبر صوبے میں ایک امریکی کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔ اتوار کو ہونے والی ہلاکت ایک ایسے وقت ہوئی ہیں جب عراق کے سابق صدر صدام حسین کی گرفتاری کو ایک سال پورا ہو رہا ہے۔ امریکی حکام کا خیال تھا کہ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد عراق میں مزاحمت دم توڑ جائے گی لیکن صدام حسین کی گرفتاری کے بعد جتنے امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اتنے فوجی عراق پر حملے کے دوران بھی ہلاک نہیں ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||