ہلال احمر نے فلوجہ چھوڑ دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امدادی ادارے ہلال احمر نے کہا ہے کہ سلامتی کی خراب صورتحال کے پیش نظر وہ فلوجہ چھوڑ رہا ہے۔ ہلال احمر کا کہنا ہے کہ فلوجہ میں حالات بہت خطرناک ہیں۔ گزشتہ مہینے فلوجہ پر امریکی کارروائی کے دوران ہلال احمر واحد امدادی ادارہ تھا جو شہر میں کام کر رہا تھا۔ ہلال احمر کی ترجمان نے بتایا کہ فلوجہ میں گیارہ دنوں کے دوران ان کی تنظیم نے شہریوں کو ضروری امداد فراہم کی لیکن فوجی کارروائی کے دوران تنظیم کے عملے کے لیے وہاں رہنا بہت خطرناک تھا۔ امریکی فوج نے ان خبروں کی ترید کی ہے کہ انہوں نے ہلال احمر کو شہر سے نکلنے کے لیے کہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلال احمر نے خود شہر سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء عراق میں تکرت میں سترہ عراقیوں کو ہلاک کر دیا گیا جو امریکی فوجی اڈے پر کام کے لیے جا رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||