عراق: لڑائی اور حملے، 13 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی عراق میں ہونے والے حملوں اور لڑائی کے دوران تین پولیس والوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے دس افراد جن میں تین پولیس والے بھی شامل تھے اس وقت ہلاک ہوئے جب صوبہ نوینہ کے علاقے حادھر میں ایک خود کش بمبار نے حملے کر دیا۔ کہا جاتا ہے کہ موصل میں گزشتہ کئی ماہ سے لڑائی یا حملوں کے واقعات نہیں ہو رہے تھے لیکن گزشتہ روز سے اچانک پھر یہ سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جمعہ کو ہونے والے خود کش حملے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایک چوکی پر کیا گیا جو کھیل کے ایک میدان کی نگرانی کے لیئے بنائی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ایک کار کو بھی بم کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد مبینہ شورشیوں سے جھڑپ ہوئے جس میں پولیس کے ایک کرنل بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بی بی سی کے جین پیل کا کہنا ہے کہ موصل میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور موصل میں تشدد کا اچانک دوبارہ شروع یقیناً حیران کن ہو گا کیونکہ گزشہ سال کے اختتام سے موصل میں پُر تشدد واقعات نہیں ہوئے تھے۔ جمعرات کی شام کو کو بغداد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق: ہزاروں جانیں ضائع 16 June, 2006 | آس پاس عراقی یکجہتی کا نیا منصوبہ 25 June, 2006 | آس پاس عراق کی دلدل بحال28 June, 2006 | آس پاس مغوی عراقی نائب وزیر آزاد ہو گئے04 July, 2006 | آس پاس عراق کا القاعدہ سربراہ جیل میں09 July, 2006 | آس پاس عراق خودکش حملے میں 23 ہلاک16 July, 2006 | آس پاس عراق: دن کے کرفیو میں اضافہ 21 July, 2006 | آس پاس عراق: بم دھماکے، پچاس ہلاک23 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||