عراق: بم دھماکے، پچاس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پہلا دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے صدر سٹی میں ہوا جس میں 33 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ صدر سٹی کے ایک بازار کے نزدیک ہونے والے اس دھماکے میں ساٹھ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے اپنی منی بس بازار کے داخلی راستے کے قریب دھماکے سے اڑا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے اس وقت ہوا جب بازار میں لوگ اشیائے صرف کی خریداری کے لیئے موجود تھے۔ اس دھماکے کے چند گھنٹے بعد شمالی شہر کرکوک میں ایک عدالت کے نزدیک ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ حملہ آور نے کار عدالت کی عمارت سے ٹکرائی یا دھماکہ عدالت کے احاطے میں کھڑی کسی کار میں ہوا۔
صدر سٹی کے علاقے میں اس ماہ کے آغاز میں بھی ایک کار بم دھماکے میں ساٹھ افراد مارے گئے تھے۔ اس علاقے میں ہفتے کی رات کو مہدی ملیشیا اور امریکی اور عراقی افواج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔ عراق میں تشدد کے یہ تازہ ترین واقعات عراقی وزیراعظم نوری المالکی کی جانب سے افہام و تفہیم کی خاطر بنائی جانے والی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے اگلے ہی دن ہوئے ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد مزاحمت کاروں کے حملوں اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیئے تمام مذہبی اور سیاسی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے۔ | اسی بارے میں عراق: دن کے کرفیو میں اضافہ 21 July, 2006 | آس پاس مارکیٹ دھماکے، 42 ہلاک17 July, 2006 | آس پاس عراق:فرقہ وارانہ تشدد، دس ہلاک11 July, 2006 | آس پاس بغداد میں ساٹھ سے زائد افراد ہلاک 09 July, 2006 | آس پاس بغداد دو دھماکوں میں 8 ہلاک03 July, 2006 | آس پاس عراق: کار بم دھماکہ، تین ہلاک02 July, 2006 | آس پاس بغداد: بازار دھماکہ، درجنوں ہلاک01 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||