عراق:فرقہ وارانہ تشدد، دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے ایک سنی اکثریتی علاقے میں ایک منی بس میں سوار دس افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شیعہ تھے اور وہ ایک میت لے کر نجف جا رہے تھے۔ حکام کے بقول یہ لوگ میت دفنانے کے لیے نجف جا رہے تھے کہ کچھ لوگوں نے عراقی دارالحکومت میں گزشتہ چند دنوں میں شیعوں اور سنیوں کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہو رہا ہے جن سے اس خدشے کو تقویت مل رہی ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ ادھر بغداد کے گرین زون میں بھی ایک خود کش حملے اور ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گرین زون میں سیکورٹی کے انتظامات خاصے سخت ہیں۔ کار بم دھماکہ عراق حکومی دفاتر اور امریکی فوج کے ہیڈ کوارٹر سے ایک کلومیٹر دور ایک ریستوران کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق اس دھماکے کے چند ہی منٹ قریب ہی ایک خود کش بمبار نے خود کو بم سے اڑا دیا۔ | اسی بارے میں عراق: تشدد میں مزید 25 ہلاک27 June, 2006 | آس پاس مغوی عراقی نائب وزیر آزاد ہو گئے04 July, 2006 | آس پاس عراق: کار بم دھماکہ، تین ہلاک02 July, 2006 | آس پاس عراق: فوجیوں کیخلاف تحقیقات30 June, 2006 | آس پاس ’عراق: چار روسی سفارتکار ہلاک‘25 June, 2006 | آس پاس کرکک بم دھماکہ، عراقی جنرل ہلاک24 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||