’عراق: چار روسی سفارتکار ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں القاعدہ سے وابستہ قرار دی جانے والی ایک مزاحمت کار تنظیم ’مجاہدین شوریٰ کونسل‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بغداد سے تین ہفتے قبل اغوا ہونے والے چار روسی سفارتکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ چار روسی سفارتکاروں کو تین ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں تنظیم سے منسوب بیان ایک وڈیو فِلم کے ساتھ ایک ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس فِلم میں چار بیان بھی سنے جا سکتے ہیں جو چاروں روسی سفارتکاروں کے بیان بتائے گئے ہیں۔ فِلم میں ایک شخص کا سر قلم ہوتے دکھایا گیا ہے، ایک لاش اور تیسرے شخص کو گولی ماری جا رہی ہے۔ چوتھے شخص کی فِلم نہیں دکھائی گئی۔ ماسکو میں روسی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔ | اسی بارے میں بغداد: امارات کے سفارتکار کا اغوا20 May, 2006 | آس پاس چیک پوسٹوں پر حملے، 20 ہلاک 04 June, 2006 | آس پاس بغداد: ’چار روسی اہلکار بازیاب‘04 June, 2006 | آس پاس امریکی فوجیوں کے اغوا کا دعوٰی19 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||