بغداد: ’چار روسی اہلکار بازیاب‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت بغداد سے ہفتے کو اغوا کیئے جانے والے روسی سفارتخانے کے چار اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل فلاح المحمداوی نے بتایا کہ عراقی کمانڈوز نے ہفتے کی رات جدرہ ڈسٹرکٹ میں حملہ آوروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اغواکنندگان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ان افراد کی بازیابی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران لوگوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ خوراک خرید رہے تھے۔ اغوا کنندگان کی سفیدگاڑی کو بھی اس کارروائی کے دوران نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ سنیچر کو بغداد کے مغربی علاقے میں منصور نامی ڈسٹرکٹ میں روسی سفارتخانے کے نزدیک ایک کارروائی کے دوران ایک روسی سفارتکار کو ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ حملہ آور سفارتخانے کے چار اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ | اسی بارے میں بغداد میں’روسی سفارتکار ہلاک‘03 June, 2006 | آس پاس ہلاکتیں، نامعلوم لاشیں، کٹےہوئےسر03 June, 2006 | آس پاس امریکی صحافیوں سمیت 60 ہلاک29 May, 2006 | آس پاس مسجد کے باہر دھماکہ، گیارہ ہلاک23 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||