امریکی صحافیوں سمیت 60 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق بغداد کے ایک سنی علاقے میں دو کار بم حملوں میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس کے قریب ہی ایک شیعہ اکثریت والے علاقے میں ایک بم دھماکے میں سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ بھی عراقی دارالحکومت میں کئی بم حملے ہوئے ہیں۔ ایک حملے میں امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیٹ ورک کے دو صحافی ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح ایک دوسرے حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق بغداد سے اسّی کلومیٹر فاصلے پر واقع خالص نامی قصبے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے واقعے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پیر کی صبح ہونے والے اس حملے کا نشانہ وہ افراد بنے جو اپنے روزگار پر جا رہے تھے۔ یہ دھماکہ دیالہ نامی صوبے میں ہوا ہے جہاں بعقوبہ اور خالص جیسے علاقے واقع ہیں جو کہ عراق میں تین سال سے جاری مسلح مزاحمت کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے عراق میں مزاحمت کاروں کی جانب سے شہریوں اور حفاظتی افواج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء برطانوی وزارتِ دفاع نے بھی بصرہ میں اتوار کو ایک بم حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ | اسی بارے میں مسجد کے باہر دھماکہ، گیارہ ہلاک23 May, 2006 | آس پاس ’کچھ حصے پر عراقی فوج کا کنٹرول‘23 May, 2006 | آس پاس الزرقاوی کے ’معتمدِ خاص‘ گرفتار23 May, 2006 | آس پاس دہشت گردی سے نپٹنے کا عہد21 May, 2006 | آس پاس عراق، بم دھماکے و تشدد، 39 ہلاک 20 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||