بغداد میں’روسی سفارتکار ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی وزارتِ داخلہ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ایک روسی سفارتکار کو ہلاک اور چار کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں تشدد کے مختلف واقعات میں مزید پندرہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ شہر کے مغربی علاقے میں منصور نامی ڈسٹرکٹ میں روسی سفارتخانے کے نزدیک پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے تین کاروں کی مدد سے سڑک بلاک کی اور پھر روسی سفارتکار کی گاڑی پر فائر کھول دیا۔ روسی سفارتخانے کے ایک افسر نے سفارتکار کی ہلاکت اور دیگر سفارتکاروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حالات پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ادھر عراق کے شمال مشرقی شہر بعقوبہ میں ایک حفاظتی چوکی پر ہونے والے حملے میں سات عراقی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ الرازی چیک پوائنٹ پر مزاحمت کاروں کے اس حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مزاحمت کاروں نے اس حملے کے دوران راکٹوں، دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
بعقوبہ کے دیالہ ڈسٹرکٹ میں پولیس کی حفاظتی چوکیوں پر حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔ ادھر خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ بعقوبہ کے نزدیک ہی ایک سڑک سے آٹھ سر ملے ہیں۔ان سروں میں سے ایک کے ہمراہ ملنے والے نوٹ پر لکھا ہے کہ مرنے والا چار شیعہ ڈاکٹروں کا قاتل تھا۔ اس کے علاوہ بغداد سے بھی چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ بغداد کے مشرقی علاقے میں ہی دو پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب سڑک کے کنارے نصب بم ان کی گاڑی کے نزدیک پہنچنے پر پھٹ گیا۔ عراق میں یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ حالیہ تشدد میں عراقی وزیرِاعظم نوری المالکی کی جانب سے داخلہ اور دفاع کے وزراء کی تقرری کے بعد ہی کمی آ سکتی ہے۔ | اسی بارے میں امریکی صحافیوں سمیت 60 ہلاک29 May, 2006 | آس پاس مسجد کے باہر دھماکہ، گیارہ ہلاک23 May, 2006 | آس پاس اپریل میں ہزار سے زائد عراقی ہلاک10 May, 2006 | آس پاس مزاحمت کاروں کے منظم حملے27 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||