مزاحمت کاروں کے منظم حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر بعقوبہ میں مزاحمت کاروں نے مختلف پولیس اسٹشنوں اور چوکیوں پر ایک ساتھ حملے کیئے ہیں جس چھ عراقی پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد حملہ آوروں کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں۔ بغداد کے شمال میں بعقوبہ شہر میں مزاحممت کاروں نے پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں پر منظم حملے کئیے جس کے بعد عراق سکیورٹی فورس اور مزاحمت کاروں میں زبردست لڑائی شروع ہو گئی۔ اس لڑاٹی میں بعد میں امریکی فوج کو بھی ملوث ہونا پڑا۔ اس کے علاوہ عراق میں تشدد کے ایک اور واقعہ میں رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور چار اطالوی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اٹلی کے نامزد وزیر اعظم رومانو پروڈی نے اطالوی فوجی کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اطالوی فوج کو عراق میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطالوی فوج کو عراق میں آخر کار واپس بلا ہی لیا جائے گا لیکن عراق کی تعمیر نو میں اٹلی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ | اسی بارے میں ڈونلڈ رمزفیلڈ اچانک بغداد پہنچے26 April, 2006 | آس پاس عراقی نائب صدر کی بہن قتل27 April, 2006 | آس پاس بغداد: بم دھماکوں میں چھ ہلاک23 April, 2006 | آس پاس جعفری یا کوئی اور، فیصلہ آج ہوگا 21 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||