بغداد: بم دھماکوں میں چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد میں مارٹرگولے پھٹنے سے چھ شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تین مارٹرگولے سخت سکیورٹی والے گرین زون میں پھٹے جبکہ دیگر دھماکے عراق کی وزارتِ داخلہ اور سٹیڈیم کے قریب ہوئے۔ بغداد میں سکیورٹی افواج جائے حادثہ کا معائنہ کر رہی ہیں۔ پولیس اہلکار میثم عبدالرزاق نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ مرنے والے چھ افراد کی شناخت کرنا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقتور دھماکوں اور مارٹر کے ٹکڑے لگنے سے نہ صرف متوفین کے اعضا کٹ گئے بلکہ ان کے شناختی کاغذات بھی ضائع ہوگئے۔تاہم ان کے مطابق مرنے والے ایک شخص کا تعلق عراقی وزارتِ دفاع سے تھا۔ دریں اثناء حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہی عراقی پولیس نے بغداد کے شمال میں گولیوں سے چھلنی چھ لاشیں برآمد کی ہیں۔ حکام کے مطابق پولیس کمانڈوز کو یہ لاشیں ال سلیخ کے علاقے سے ملیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد بھی عراق میں جاری حالیہ فرقہ وارانہ جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔ یاد رہے کہ 22 فروری کو سامرہ میں شیعوں کے مقدس روضے پر بم حملے کے بعد عراق میں درجنوں افراد فرقہ وارانہ شدت پسندی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ | اسی بارے میں جواد المالکی نئے وزیر اعظم نامزد21 April, 2006 | آس پاس عراق میں پیش رفت اہم: بش23 April, 2006 | آس پاس عراق: خوف کے سائے میں زندگی19 April, 2006 | آس پاس بغداد اور رمادی میں زبردست لڑائی18 April, 2006 | آس پاس عراق: تشدد اور دھماکے، 19 ہلاک16 April, 2006 | آس پاس بغداد: بم حملے میں 13 ہلاک13 April, 2006 | آس پاس عراق: شیعہ مسجد پر حملہ، 25 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس عراق: خدشات جو حقیقت بن گئے10 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||