عراق: تشدد اور دھماکے، 19 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور تشدد کی کارروائیوں میں انیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی قصبے محمودیہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک مقامی بازار میں ہوا۔ تاہم کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کا نشانہ ایک شیعہ مسجد تھی۔ اس سے قبل بغداد میں ایک اور بم دھماکے میں چار افراد مارے گئے۔ ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے بغداد کے مضافات میں یوسفیہ کے علاقے میں پانچ مشتبہ مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے تین مزاحمت کاروں نے بارود بھری جیکٹ پہن رکھی تھی۔ عراق میں ہفتے کو بھی تشدد کے مختلف واقعات میں ایک برطانوی فوجی سمیت گیارہ افراد مارے گئے تھے۔ برطانوی فوجی بصرہ میں ایک بم کا نشانہ بنا جبکہ دیگر دو بم دھماکوں میں تین عراقی فوجیوں سمیت سات لوگ مارے گئے۔ اس کے علاوہ بغداد میں سکیورٹی افواج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں بھی دو لوگ مارے گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق: 65 ہزار افراد کی نقل مکانی14 April, 2006 | آس پاس بغداد: بم حملے میں 13 ہلاک13 April, 2006 | آس پاس عراق: شیعہ مسجد پر حملہ، 25 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس عراق: المسیب میں دھماکہ، چھ ہلاک08 April, 2006 | آس پاس بغداد: خودکش حملے، 79 ہلاک07 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||