بغداد: خودکش حملے، 79 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کے مطابق بغداد میں ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے بظاہر تین خود کش حملوں میں اناسّی نمازی ہلاک ہوگئے ہیں۔ مسجدِ براثہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے افراد پر ہوئے ان حملوں میں کم از کم ایک سو ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے زنانہ کپڑے پہن رکھے تھے۔ مسجدِ براثہ میں ہونے والے ان دھماکوں کے بارے میں ابتداء میں ابہام پایا جا رہا تھا۔ پہلے کہا گیا کہ مسجد پر مارٹر حملہ کیا گیا ہے لیکن اس کے بعد پولیس نے کہا کہ یہ تین خودکش دھماکے تھے۔ دھماکے کے بعد امدادی کارکنوں نے ریڑھیوں پر لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے منتقل کیا۔ جبکہ بغداد کی سٹی کونسل کی جانب سے خون کے عطیے کی بھی اپیل کی گئی۔ بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے عراق کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس تنبیہ کے بعد ہوئے ہیں جس میں کہا گیا تھا جمعہ کو بغداد کی کسی مسجد پر حملہ ہو سکتا ہے۔ وارننگ میں کہا گیا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ مزاحمت کار شہر میں سات بم دھماکے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی شیعوں کے مقدس عراقی شہر نجف میں ایک کار بم حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عراق میں امریکہ کے سفیر زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے عراق میں سنی مزاحمت کاروں کے کچھ گروہوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے خیال میں اس بات چیت کا اثر ہوا ہے کیونکہ امریکی فوجیوں پر حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں نجف میں دھماکہ دس ہلاک06 April, 2006 | آس پاس بغداد: الزرقاوی کا ساتھی گرفتار06 April, 2006 | آس پاس فوجی اڈے میں دھماکہ،40 ہلاک27 March, 2006 | آس پاس بغداد میں دھماکے، تیس افراد ہلاک23 March, 2006 | آس پاس کربلا دھماکہ،سخت حفاظتی انتظامات 19 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||