نجف میں دھماکہ دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے جنوبی شہر نجف میں ایک کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور کم از کم تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ حضرت علی کے روضہ سے تین سو میٹر کے فاصلے پر ہونے والے اس بم دھماکے کے بعد ایمبولینسوں کو اس طرف جاتے دیکھا گیا۔ حضرت علی کا روضہ شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیئے دنیا میں مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔ نجف میں یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب بغداد میں حکومت سازی کی کاوشیں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں اور اس ضمن میں ملک کی مختلف جماعتوں میں کشمکش بڑھ گئی ہے۔ عینی شاہدوں کے مطابق اس دھماکے کی شدت کی بنا پر قرب و جوار میں کھڑی کم از کم دس گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ نجف میں سن دو ہزار چار میں مقتدی الصدر کی مہدی آرمی اور امریکی فوج کے درمیان جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ | اسی بارے میں نجف بم دھماکے کی ویڈیو20 December, 2004 | آس پاس نجف مفاہمت: عراق کوکہاں لے جائیگی؟28 August, 2004 | آس پاس نجف پر سکون 27 August, 2004 | آس پاس نجف: سیستانی کا امن منصوبہ26 August, 2004 | آس پاس نجف پر مفاہمت: حکومت کو قبول26 August, 2004 | آس پاس مقتدیٰ الصدر کا ساتھی گرفتار25 August, 2004 | آس پاس مزاحمت کاروں کےگردگھیرا تنگ24 August, 2004 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||