BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 August, 2004, 01:18 GMT 06:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نجف: سیستانی کا امن منصوبہ
سیستانی کی تصویر لیکر لوگ مارچ کرتے ہوئے
سیستانی کی تصویر لیکر لوگ مارچ کرتے ہوئے
اطلاعات کے مطابق عراق کے اعلیٰ شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے نجف میں مقتدیٰ الصدر کی شیعہ ملیشیا کے ساتھ فوجی کشیدگی کے خاتمے کے لئے تین نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے۔

ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت وہ شہر سے تمام غیرملکی فوجیوں کی واپسی، تمام ہتھیاروں کا خاتمہ اور شیعہ ریڈیکل رہنما مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا کے ارکان سے نجف پر عراقی پولیس کا کنٹرول چاہتے ہیں۔

آیت اللہ علی سیستانی لندن سے واپسی پر عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں شب گزار رہے ہیں اور جمعرات کے دن نجف پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے تین نکاتی منصوبے کے بارے میں عراق کی عبوری حکومت کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ نجف پہنچنے پر وہ اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے مزید انکشاف کریں گے۔ ایک بیان میں آیت اللہ علی سیستانی نے کہا: ’میں نجف کی خاطر آیا ہوں اور اس وقت تک نجف میں ہی رہوں گا جب تک بحران ختم نہیں ہوجاتا۔‘

دریں اثناء آیت اللہ علی سیستانی کے ہزاروں حمایتی مقدس شہر نجف کو بچانے کے لئے نجف تک مارچ کرنے کی ان کی اپیل پر پیروی کررہے ہیں۔ نجف کی طرف مارچ کرنیوالے ایک گروہ کے دو افراد بدھ کے روز کوفہ میں ہلاک ہوگئے۔

نجف کی پولیس کے سربراہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شہر سے دور رہیں۔ خبررساں ادارے میجر جنرل غالب الجزاری کے حوالے سے کہا ہے: ’مارچ کرنیوالے اپنی جان خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔‘ عراقی پولیس نجف میں گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

مقتدیٰ الصدر کے حامی ابھی بھی نجف میں روضۂ علی پر کنٹرول بنائے ہوئے ہیں۔ بدھ کی شب امریکی طیاروں نے شیعہ ملیشیا کے ارکان پر پھر سے بمباری کی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امید کی جارہی کہ آیت اللہ علی سیستانی نجف میں فوجی بحران کا حل نکال سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد