بغداد میں دھماکے، تیس افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد میں مشتبہ مزاحمت کاروں کی جانب سے کیے جانے والے بم حملوں میں کم سے کم پنتیس افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پچیس افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک خودکش بمبار نے کار سے پولیس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم سے تیس افراد زخمی بھی ہوگئے جو دھماکوں کے وقت پاس سے گزر رہے تھے۔ دوسرا حملہ جنوبی بغداد میں واقع ایک شیعہ مسجد پر کیا گیا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ بغداد میں ہی ہونے والے ایک تیسرے حملے میں عراقی پولیس کے چار اہلکار اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی گشتی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ | اسی بارے میں عراق: اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک21 March, 2006 | آس پاس ’فوری عراقی حکومت ضروری‘22 March, 2006 | آس پاس بغداد سے برطانوی یرغمالی رہا23 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||