BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک
راستہ سیل کرنے کے باوجود قیدی پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب رہے
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے بغداد کے شمال میں واقع ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے پولیس کے اٹھارہ اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے اور تیس قیدیوں کو رہا کرالیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے علی الصباح مقدادیہ پولیس اسٹیشن پر راکٹ، مارٹر اور مشین گنوں سے فائرنگ کرتے ہوئے دھاوا بول دیا۔

اس کارروائی میں لگ بھگ بیس حملہ آور شامل تھے۔ ان کی یہ کارروائی آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ پولیس کے مطابق مزاحمت کاروں نے قریب میں واقع ایک عدالت کے پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ ہونے والی اس مسلح جھڑپ میں دس مزاحمت کار بھی مارے گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی مدد طلب کرنی پڑی جس کے بعد مزاحمت کار بھاگ گئے۔

مزاحمت کاروں سے نمٹنے کے لیے قریبی شہر بعقوبہ سے بھیجی جانے والی پولیس کی ٹیم پر بھی راستے میں حملے کیے گیے جس میں پولیس کا ایک افسر مارا گیا۔

مقدادیہ میں پولیس اسٹیشن پر لگ بھگ تیس افراد قید تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ سبھی مزاحمت کاروں کے ساتھ بھاگ گئے۔ فرار ہونے والوں میں بیشتر افراد شدت پسند بتائے گئے ہیں جن کا تعلق عراق میں جاری مزاحمت سے ہے۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کاروں نے حملے کے وقت پولیس کا ریڈیو قبضہ کرلیا تھا جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروئی کرنے میں سکیورٹی فورسز کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقدادیہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بعقوبہ سے پہلے واقع ہے اور اس علاقے میں مزاحمت کار کافی سرگرم ہیں۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس حملے سے واضح ہے کہ ابھی بھی عراقی پولیس اور اتحادی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کم ہاولز’حالات خراب ہیں‘
عراق کی صورتحال پر برطانوی وزیر کا اعتراف
پارلیمان کا اجلاس
کیا نئی قیادت سیاسی استحکام قائم کرسکے گی؟
نئی امریکی پالیسی
’ایران بڑا خطرہ، حملہ کرنے کا حق محفوظ‘
عراقعراق: مایوس کہانی
عراق ناقابل یقین الجھاؤ کا شکار ہے: امریکی اہلکار
صحافیرپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز
عراق میں 3 سال میں 86 صحافی ہلاک ہوئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد