دو امریکی ہلاک، چھ عراقی گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ جمعرات کو تکرت میں اس کے ایک اڈے پر حملے میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔ عراق میں تین سال قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک دو ہزار تین سو سے زیادہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا عراق میں حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ تین عراق صحافیوں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل ہونے والے صحافیوں کا تعلق العربیہ ٹیلی ویژن سے تھا۔ عراق کے وزیر دفاع نے بتایا کہ ملزمان کو سمارا میں امریکہ اور عراق کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ العربیہ کے صحافیوں کو سمارا کے قریب سے اغوا کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ یہ تینوں ایک روضے پر بم حملے کی خبر کے سلسلے میں سمارا گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’آپریشن کئی دن جاری رہ سکتا ہے‘17 March, 2006 | آس پاس دستبردار ہونے کو تیار ہوں: جعفری16 March, 2006 | آس پاس عراقی بحران اور پارلیمان کا اجلاس 16 March, 2006 | آس پاس عراق پالیسی پر غور، پینل قائم16 March, 2006 | آس پاس سامرہ میں امریکہ کا بڑا فوجی آپریشن16 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||