BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 March, 2006, 04:51 GMT 09:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق پالیسی پر غور، پینل قائم
جیمز بیکر عراق پالیسی پر تنقید کرتے رہے ہیں
جنگِ عراق کے لیے امریکی عوام کی حمایت میں بڑھتی ہوئی کمی کے ساتھ ہی امریکی کانگریس نے ایک اعلیٰ سطحی پینل قائم کی ہے جو عراق پالیسی پر از سر نو غور کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ جیمز بیکر کی سربراہی میں بنایا جانے والا یہ پینل عراق میں امریکی پالیسی کا ایک حقیقت پسندانہ اور کھلے ذہن سے تجزیہ کرے گا۔

اس پینل کی ذمہ داریوں میں عراق میں امریکی پالیسی کے بارے میں نئے مشورے پیش کرنا شامل ہے تاکہ وہاں حالات میں پیش رفت ہوسکے۔

صدر جارج بش کی ریپبلیکن پارٹی کے رکن پارلیمان فرینک وولف نے بتایا کہ جیمز بیکر کی سربراہی والا یہ پینل عراق میں حالیہ تشدد کے مدنظر حالات کا از سر نو جائزہ لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عراق میں حالیہ خون خرابے کی وجہ سے اس پینل کا کردار کافی اہم ہوگیا ہے۔

اس پینل میں ریپبلیکن اور ڈیموکریٹس دونوں جماعتوں کے رکن شامل ہوں گے۔ اس دس رکنی پینل میں لی ہملٹن بھی شامل ہیں جنہوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی تحقیقات کی تھی۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پینل کے قیام سے واضح ہوتا ہے کہ عراق سے نکلنے کے لیے صدر جارج بش کی قیادت میں امریکی کانگریس کے یقین میں کمی آئی ہے۔

تاہم پینل کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ کسی حتمی تاریخ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

امریکی کانگریس نے یہ پینل ایسے وقت تشکیل دی ہے جب حالیہ عراق انتخابات کے بعد عراقی پارلیمان کا اجلاس بغداد میں جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔

عراق میں تشدد پر کنٹرول حاصل کرنے میں وزیراعظم ابراہیم الجعفری کی حکومت کی ناکامی کے مدنظر بعض عراقی رہنما انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والے شیعہ اتحاد پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی اور کو نامزد کرے۔

پارلیمان کا اجلاس
کیا نئی قیادت سیاسی استحکام قائم کرسکے گی؟
جان سمپسنتاریک عراق
امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی: جان سمپسن
امریکی انسانی حقوق
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی رپورٹ
کم ہاولز’حالات خراب ہیں‘
عراق کی صورتحال پر برطانوی وزیر کا اعتراف
بھڑوں کا چھتہ
عراق فرقہ ورانہ کشیدگی سے خانہ جنگی کی طرف
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد