عراق: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑھی ہیں۔ دنیا بھر میں حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں امریکی دفترِ خارجہ کی رپورٹ میں عراق کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دفترِ خارجہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حکومتی اداروں کے ہلاتھوں ہلاکتوں اور تشدد کی اطلاعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں ان امریکی خلاف ورزیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جن کا الزام امریکہ پر گزشتہ سال کے دوران خاص طور پر لگایا گیا۔ گزشتہ سال کے دوران عراق، افغانستان اور گواتنامو بے میں قیدیوں اور نظربندوں کے ساتھ امریکی سلوک پر امریکہ کو شدید بین الاقوامی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم اس رپورٹ میں مشرقِ وسطیٰ امریکہ کے بعض اہم اتحادیوں سعودی عرب اور مصر کا ذکر ضرور کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں سب سے کڑی تنقید ایران اور چین میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن ملکوں میں اختیارات ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں میں مرتکز ہیں جو احتساب سے بالا ہیں، ان میں انسانی حقوق کی انتہائی منظم خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔ اس رپورٹ میں شمالی کوریا، برما، زمبابوے، کیوبا اور بلارس کا نمایاں ذکر کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ہم قیدیوں پر تشدد نہیں کرتے: بش07 November, 2005 | آس پاس قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی: نئی رپورٹ20 May, 2005 | آس پاس عراق: ’قیدی بنیادی حقوق سےمحروم‘ 06 March, 2006 | آس پاس گوانتانامو: قیدیوں کی شہادت04 March, 2006 | آس پاس عراق: ابوغریب میں قیدیوں پرمظالم15 February, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||