عراق: بدسلوکی کے تازہ واقعات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی فوج کی جانب سےعراق کے قیدیوں سے بدسلوکی کے تازہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ بدسلوکی کےان واقعات کا انکشاف بی بی سی ٹو کے ایک پروگرام میں کیا گیا ہے۔ ان واقعات میں بصرہ کے دوبھائیوں سے ہونے والی بد سلوکی بھی شامل ہے۔ ان دونوں بھائیوں نے بی بی سی ٹو کی نیوز نائٹ پروگرام میں بتایا کہ انہیں بصرہ میں ایک فوجی آپریشن کےدوران گرفتار کرنے کے بعد ایک کیمپ میں لے جایا گیا۔ انہوں نے برطانوی فوج پر یہ الزامات لگائےہیں کہ انہیں مارا گیا، پینے کے لیے پانی اور رات کوسونے بھی نہیں دیا گیا۔ محراب اور اسد جزالصغیر نامی ان بھائیوں کی اس شکایت کو درج تو نہیں کیا گیا البتہ انہیں اس بدسلوکی کے معاوضے کے طور پر ایک گاڑی اور نقد رقم دینے کو کہا گیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واقعے کے بارے میں علم ہوتے ہی اس کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بدسلوکی کے متاثرین سے درخواست کی ہے کہ جس کے ساتھ بھی بد سلوکی کی گئی ہے وہ سامنے آئے تاکہ اس کے ساتھ ہونے والے سلوک کا تفتیش کے بعد ازالہ ہو سکے۔ محراب نے بی بی سی کے پروگرام میں بتایا ہے کہ انہیں نیچےگرانے کے بعد ان کے ہاتھ باندھ کر فرش پر پھینک دیا گیا اور ایک ڈنڈے سے مارا پیٹا بھی گیا۔ ان کےبھائی نے بھی باندھے جانے اور بدسلوکی کے الزامات لگائے ہیں۔ ایک اورشخص حانی جاہوش نے بتایا کہ وہ بغیر کسی فرد جرم کےدوماہ سے زائد قید ر رہا جہاں اسےمکے مارے گئے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اسے گدھے کی آوازیں نکانے پر مـجبور کیا گیا اور ایک برقی مشین سے جھٹکے بھی لگائے گئے۔ بی بی سی کے نیوز نائٹ پروگرام کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی ایک رپورٹ میں بھی اسی طرح کی بہت سی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق برطانوی فوج کی جانب سے بدسلوکی کےایک سو ستر کیس سامنے آئے ہیں۔ جن میں ایک سو چھپن پرکوئی واضح ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ صرف پانچ انتہائی سنـجیدہ نوعیت کی بدسلوکی کی شکایات سامنے آئیں ہیں۔ بصرہ میں واقع بریڈ باسکٹ کیمپ میں جہاں بدسلوکی کی شکایت سامنے آئی ہے وہاں ان واقعات کے بعد تین فوجیوں پر فرد جرم عائد کی گئی۔ گزشتہ ماہ سات فوجیوں کو عراق کے ہوٹل کے استقبالیہ پر تعینات ملازم کی ہلاکت میں ملوث ہونے کی وجہ سے سزاسنائی گئی جبکہ ایک فوجی پرایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں کاروائی کا سامنا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||