عراق: دو امریکی فوج ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمالی شہر سمارا میں امریکی فوجی گاڑی پر بم حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ امریکی فوج گاڑی پر یہ حملہ ہفتے کی شام کو ہوا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں تین امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ اس سے قبل امریکی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے بغداد کے جنوب میں ایک کارروائی میں چھ مزاحمت کاروں کو ہلاک اور بارہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق جمعہ کی شام کو مزاحمت کاروں نے کئی جگہوں پر ایک ساتھ حملے کیے۔ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں چھ مزاحمت کار ہلاک اور بارہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ گزشتہ ماہ امریکی فوج پر ایک حملے میں چودہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ امریکی خبررساں ادارے اے پی کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک عراق میں اٹھارہ سو ستائیس امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی عراق میں ہنگامے ان مظاہروں میں ایک شخص کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ میں کئی پولیس والے بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ سماوا میں اس سے قبل بے روزگاری اور غیر ملکیوں کی فوجوں کی موجودگی کے خلاف بھی ہنگامے ہوچکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||