BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 August, 2005, 12:35 GMT 17:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزاحمت کاروں کے نت نئے طریقے

عراق
امریکی مزاحمت کاروں کی قوت کو تسلیم کرتے ہیں
جیسے جیسے عراق میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے امریکیوں کے ذہن میں یہ خیال پنپتا جا رہا ہے کہ مزاحمت کار اب زیادہ بہتر تکنیک اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

بدھ کو ہدیتھہ نامی قصبے میں چودہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت سے عراق میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ ہدیتھہ کے قصبے کے ساتھ عراق اور شام کی سرحد واقع ہے اور یہی وہ علاقہ ہے جہاں سے امریکی فوج کے مطابق در اندازی ہوتی ہے۔

امریکیوں کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے امریکی فوجی گاڑیوں کی آہنی چادریں اڑانے کا انتظام کر لیا ہے اور وہ اب زیادہ جدید ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

یہ امریکیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والی عراقی افواج کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔ وہ مزاحمت کاروں کی قوت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزاحمت کاروں کی حملہ کرنے کی قوت کو نقصان پہنچایا ہے۔

News image
امریکی فوج عراق میں مزاحمت پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے

مسئلہ یہ ہے کہ موجودہ حالات بہت نازک ہیں اور عراق کے نئے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ عراق کے نئے آئین کی تیاری زوروں پر ہے اور آئین پر ریفرنڈم اور اس برس کے اختتام سے قبل انتخابات کا مرحلہ بھی درپیش ہے۔

اس سیاسی عمل کے حامیوں کا خیال ہے کہ اس سے مزاحمت میں کمی آئے گی۔ موجودہ عراقی حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں کا بنیادی مقصد سیاسی عمل کو متاثر کرنا ہے۔

عراق کے وزیرِاعظم اور ان کے سکیورٹی وزراء نے ایک نیا سکیورٹی منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے کو بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’ ہم حالتِ جنگ میں ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مخصوص انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا اور عراق کی سرحدوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے عراقی وزیرِ خارجہ پر زور دیا کہ وہ مزاحمت کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ممالک سے بھی رابطہ کریں۔

اس وقت عراق میں خواہشات کے تصادم کا وقت ہے اور امریکیوں کو اپنے ساتھیوں کے مارے جانے اور اپنے خلاف استعمال کیے جا رہے خطرناک طریقوں سے نمٹنے کی فکر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد