’امریکی فوج عراق میں رہے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جورج بش نے عراق میں گزشتہ روز ایک ساتھ چودہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اپنے ردعمل میں پھر یہ بات دہرائی ہے کہ وہ عراق سے امریکی فوجوں کی واپسی کا کوئی وقت نہیں دیں گے۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ عراق میں حدیثہ شہر کے نزدیک سڑک کے کنارے نصب بم کے حملے میں چودہ امریکیوں کے ہلاکت اس بات کی یاددہانی ہے کہ بقول صدر بش، امریکہ کا مقابلہ ایک بے رحم دشمن سے ہے۔ عراق میں رواں ہفتے میں اب تک بیس سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کے روز عراق کے مغربی علاقے میں چودہ امریکی میرین اور ایک ترجمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے میرین عراق کے مغرب میں کارروائیوں میں مصروف تھے جب ان کی گاڑی ایک گھریلو ساخت کے بم سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں ایک میرین زخمی بھی ہوا۔ یہ واقعہ لڑائی کے دوران عراقی شہرحديثہ سے دو کلو میٹر جنوب اور بغداد سے دو سو بیس کلو میٹر شمال مغرب میں پیش آیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||