عراق: چودہ امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے کہا ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں چودہ امریکی میرین اور ایک ترجمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے میرین عراق کے مغرب میں کارروائیوں میں مصروف تھے جب ان کی گاڑی ایک گھریلو ساخت کے بم سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں ایک میرین زخمی بھی ہوا۔ یہ واقعہ لڑائی کے دوران عراقی شہرحديثہ سے دو کلو میٹر جنوب اور بغداد سے دو سو بیس کلو میٹر شمال مغرب میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے کے نام ان کے لواحقین کو اطلاع دینے کے بعد ظاہر کیے جائیں گے۔ گزشتہ روز اسی جگہ ایک جھڑپ میں چھ امریکی فوج ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک ساتواں فوجی بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ مارچ دو ہزار تین میں عراق پر حملے کے بعد سے صوبہ الانبار امریکی فوج کے لیے خونی ثابت ہوا ہے۔فلوجہ اور رمادی کے قصبے بھی اسی صوبے میں واقعہ ہیں۔ اس صوبے میں موصل شہر میں ا یک خود کش حملہ آور نے امریکی فوجی اڈے کے اندر ڈائنگ روم میں خود کو اڑا کر چودہ امریکی فوجیوں سمیت بائیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ عراق پر حملے کے بعد سے اب تک مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد اٹھارہ سو بیس تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ ساٹھ امریکی فوجی ہلاکے ہوئے تھے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||