عراق: دو سکیورٹی ٹھیکیدار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی عراق کے شہر بصرہ میں دو سکیورٹی ٹھیکیدار ایک بم حملہ میں ہلا ک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی کونسلیٹ کے قافلے کی حفاظت پر معمور افراد پر سڑک پر بم سےحملہ کیا گیا۔ شمالی عراق کی پولیس کا کہناہے کہ جمعہ کو بھرتی سینٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچیس سے بڑھ کر چالیس اور زخمیوں کی تعداد پینتیس سے بڑھ کرپچاس سے زائد ہو گئی ہے۔ یہ حملہ موصل سے اسّی کلومیٹر شمال مغرب میں واقع گاؤں رابعہ میں ہوا تھا جو سوریہ کی سرحد سے قریب ہے۔ عراق میں پولیس اور فوج کے اہلکاروں کے خود کش حملوں میں نشانہ بننے کے سلسلے میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ بغداد کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ضلع العامل سے ائیر پورٹ پر کام کرنے والے کچھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان افراد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر گولیاں ماری گئیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||