BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 August, 2005, 15:49 GMT 20:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: نیا دستور وقت پر
جلال طالبانی امریکی سفیر زلمے خلیلزاد کے ساتھ
اصل تنازعہ وفاق کی نوعیت اور مذہب کے کردار پر ہے۔
عراق کا نیا دستور وضع کرنےوالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نئے آئین کا مسودہ دو ہفتے کے اندر پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

حمام الحمودی نے کہا کہ ان متنازعہ معاملات کوحل کرنے کے لئے، جو مسودے کی منظوری کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جمعہ کے روز سرکردہ ارکان پارلیمنٹ اور مذہبی رہنماؤں کاایک اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بنیادی طور دو معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایک یہ کہ ملک کے وفاقی ڈھانچے کی کیا نوعیت ہونی چاہیے، اور دوسرا یہ کہ نئے عراق میں مذہب کا کیا کردار ہو۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو آئین کا مسودہ صرف دو دن میں منظور کرنا ہوگا حالانکہ پہلے اس کام کے لئے دو ہفتے کا وقت رکھا گیا تھا۔

لیکن مسٹر الحمودی نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ارکان پارلیمنٹ مسودے کا مکمل طور پر جائزہ نہیں لے پائیں گے کیونکہ اس دوران وہ پارلیمنٹ سے قریبی رابطہ رکھیں گے۔

امریکہ کی جانب سے کمیٹی پر اس بات کے لیے بہت دباؤ ہے کہ وہ آئین کو مقررہ وقت کے اندر حتمی شکل دے کیونکہ تاخیر کی صورت میں سال کے اواخر تک انتخابات کرانے کے منصوبے پر عمل نہیں ہو سکے گا۔

ادھر بغداد کے جنوب مغرب سے کم سے کم گیارہ لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ان لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں اور انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے ام المعالف علاقے میں عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ یہ لاشین وہاں ایک ٹرک سے پھینکی گئیں۔

اس سے قبل ملنے والی اطلاعت میں مرنے والوں کی تعداد بیس بتائی گئی تھی۔
بغداد سے ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ انہیں حالات میں عراقیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد