BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 04:36 GMT 09:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تصاویرخفیہ رکھنےکی کوشش
فائل فوٹو
ان تصاویر کی اشاعت کے بعد کئی فوجیوں کے خلاف مقدمات چلائے جاچکے ہیں۔
امریکی حکومت عراقی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ نامناسب سلوک کی مزید تصاویر کی اشاعت کو روکنے کے لئے قانونی کوششیں کررہی ہے۔ اس کے کہنا ہے کہ ان تصاویر کی اشاعت سے عراق میں جاری مزاحمتی تحریک کو مدد ملے گی۔

امریکہ میں شہری حقوق کی تنظیموں نے ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں بغداد کی ابو غریب جیل میں لی گئی ستاسی مزید تصاویر اور چار ویڈیوز کو ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پچھلے برس اسی جیل میں لی گئی تصاویر کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں ان کی مذمت کی گئی تھی اور کئی فوجیوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کئے گئے تھے۔ مذکورہ تصاویر بھی اسی امریکی فوجی نے لی تھیں جس نے پہلی تصاویر لی تھیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ باقت تصاویر کو خفیہ رکھا جانا چاہئیے تاکہ عراق میں مزاحمت کاروں کو مدد نہ ملے۔

امریکی فوج کے جوائینٹ چیف آف سٹاف رچرڈ مائیرز کا کہنا ہے کہ ان تصاویر کی اشاعت سے امریکی فوجیوں پر حملے بھی ہوسکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی اشاعت عراق اور افغانستان کی حکومتوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

رچرڈ مائرز کا یہ بیان اس سلسلے میں جاری مقدمے میں عدالت میں اکیس جولائی کو جاری کیا گیا تھا لیکن حال پی میں اس عام کیا گیا ہے۔

لیکن اس کے برعکس شہری حقوق کی تنظیموں کو موقف ہے کہ ان تصاویر کی اشاعت امریکی عوام کے فائدے میں ہے۔

ان تنظیموں کی طرف سے اس مقدمے میں ایک سابق امریکی کرنل مائیکل فینیگر نے یہ کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ایسی اقدامات کو جو ہمارے قوانین کے خلاف ہیں ترک کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں ذمہ دار لوگوں کو سامنے لانا بھی ضروری ہے۔

کرنل فینیگر کا کہنا ہے کہ عراق میں مزاحمت کاری ان تصاویر کے سامنے لانے یا نہ لانے سے قطع نظر جاری رہے گی لہٰذا اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس مقدمے کا فیصلہ ایک ڈسٹرکٹ جج کریں گے کہ ان تصاویر کو شائع کیا جائے یا نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد