BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 March, 2006, 04:05 GMT 09:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق میں 86 صحافی ہلاک ہوئے‘
فلسطین ہوٹل
بغداد میں غیر ملکی صحافیوں کے مسکن فلسطین کو ہوٹل کو اکتوبر 2004 میں کا بم حملے کا نشانہ بنایا گیا
صحافیوں کی ایک تنظیم کے مطابق عراق میں گزشتہ تین سالوں میں 86 صحافی ہلاک ہوئے ہیں۔

صحافیوں کے حالات کار اور ان کو درپیش مشکلات پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے عراق میں جاری تشدد کو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے صحافیوں کے لیئے سب سے زیادہ ہلاکت خیز قرار دیا۔

تنظیم کے مطابق عراق میں امریکی حملے کے بعد سے اتنے صحافی اور ان کے ساتھ کام کرنے والے کارکن ہلاک ہوچکے ہیں جتنے 20 سالوں پر محیط ویتنام کی جنگ میں بھی نہیں ہوئے تھے۔

رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 60 صحافی اور 26 دیگر کارکن میڈیا ملازمین مثلاً مقامی ڈرائیورز اور مترجم شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار چار کے آغاز کے بعد سے کوئی ایسا مہینہ نہیں گزرا جس میں کم از کم ایک صحافی ہلاک نہ ہوا ہو۔ ہلاک ہونے والوں صحافیوں میں سے تین چوتھائی عراقی تھے۔

تنظیم نے صحافیوں کی ہلاکت سے متعلق ایک اور افسوس ناک پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کی جنگوں کے برعکس عراق میں ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے آدھے سے زیادہ کو جان بوجھ کر صحافی ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والے صحافیوں کے علاوہ 38 صحافیوں یا ان کے ملازمین کو یرغمال بنایا گیا۔ ’اِن میں سے تیس کو بعد میں رہا کر دیا گیا، پانچ کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ تین ابھی تک اغواکاروں کے چنگل میں ہیں۔

2004 ایک برا سال
دو ہزار چار میں چون صحافی مارے گئے
صحافی مشکل میںصحافی مشکل میں
فرائض کی ادائیگی کے دوران حملوں میں اضافہ
اخباراتپاک وہند ذرائع ابلاغ
پاک وہند کےاخبارات اب سرحد پار سے بھی؟
صحافیوں کا احتجاجصحافی غیر محفوظ
سردار ،جاگیردار دھمکیاں اور عدم تحفظ
وزیرستان کا نقشہصحافت کی چاندی
وانا کے صحافی دنیا کو پل پل کی خبریں دےرہے ہیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد