BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 March, 2004, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دنیا بھر کے صحافی مشکل میں
چھتیس صحافی ہلاک
صرف پچھلے سال مختلف واقعات میں چھتیس صحافی ہلاک ہوئے۔
کمیٹی فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس یا سی پی جے کی اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں صحافیوں کو اپنے کام میں سب سے زیادہ مشکلات چین میں درپیش ہیں۔ پوری دنیا میں ایک سو چھتیس صحافیوں کو جیل بھیجا گیا ہے جن میں سے انتالیس صرف چین میں سلاخوں کے پیچھےبھیجے گئے۔یہ لگاتار پانچواں سال ہے کہ چین سی پی جے کی اس رپورٹ میں سرفہرست ہے۔کیوبا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں انتیس صحافی قید کیے گئے۔

پوری دنیا میں سن دو ہزار دو میں انیس صحافی ہلاک ہوئے تھے لیکن گزشتہ برس یہ تعداد چھتیس تک پہنچ گئی جس کا بڑا سبب عراق کے خلاف امریکی فوجی کاروائی کے دوران تیرہ صحافیوں کی ہلاکت رہا۔سی پی جے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں بھی صحافیوں کی حالت زار کا تذکرہ کیا ہے اور اس حوالے سے بعض پاکستانی قوانین کے صحافیوں کے خلاف استعمال کی جانب اشارہ کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی ذرائع ابلاغ کو سیاست میں فوج کے کردار اور فوج کے اندرونی واقعات کے حوالے سے بھی بہت زیادہ دباؤ کا سامنا رہا۔ اس حوالے سے رپورٹ میں کئی اہم واقعات کا بھی ذکر ہے جن میں صدر جنرل مشرف کی جانب سے ایک پاکستانی ماہنامے ہیرلڈ پر بقول جنرل مشرف قومی مفادات کے منافی سرگرمیوں کا الزام بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پارلیمان نے ازالۂ حیثیت عرفی سمیت ذرائع ابلاغ سے متعلق ان بہت سے قوانین کی منظوری دینے سے انکار کردیا جن کو جنرل مشرف آئین میں شامل کرانا چاہتے تھے۔تاہم سی پی جے نے اس جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ گزشتہ برس ہی پاکستان میں ذرائع ابلاغ کی آزادی کی جانب ایک بڑا قدم بائیس ایف ایم ریڈیو لائسنسوں کے اجراء کے ذریعے اٹھایا گیا جبکہ نجی اداروں کو ٹیلی ویژن لائسنسوں کے لیے درخواست دینے کی بھی اجزت دی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد