’فوری عراقی حکومت ضروری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ عراقی رہنماؤں کو فوری طور پر حکومت قائم کرنی چاہیئے تاکہ عراقی قوم متحد ہو سکے۔ صدر بش کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب عراق میں مختلف سیاسی گروپ وزیرِ اعظم کے امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں کر پائے ہیں حالانکہ نئی پارلیمان کے لیئے انتخابات تین ماہ قبل ہوئے تھے۔ ویسٹ ورجینیا میں امریکی فوج کے اہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بش نے کہا کہ وہ عراق پر امریکی کارروائی کے تین برس کے بعد وہاں کی صورتِ حال پر امریکی لوگوں کی تشویش سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ صدر بش نے عراق کے حوالے سے یہ تقریر اس وقت کی ہے جب رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق امریکی صدر کی مقبولیت کا گراف انتہائی نیچے ہے۔ وہ عراق پر امریکی یلغار کے تین سال مکمل ہونے پر مختلف مقامات پر تقاریر کر رہے ہیں جس میں امریکہ کے اس فیصلے کے مختلف پہلوؤں پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جیمزکماراسوامی کا کہنا ہے کہ ان تقاریر میں صدر بش نے کھلا انداز اختیار کیا ہے اور ان کا پریس کے ساتھ بھی یہی رویہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عراق میں فوری طور پر ایک نمائندہ حکومت کی ضرورت ہے تاکہ حالیہ مہینوں میں وہاں کے مختلف حصوں میں جاری شورش کو فوری طور پر کچلا جا سکے۔ انہوں نے کہا ’وقت آ گیا ہے کہ عراق میں حکومت قائم ہو جائے۔ وقت آ گیا ہے کہ منتخب نمائندے یا ووٹروں کے نمائندے اور سیاسی جماعتیں اکھٹی ہو جائیں اور قومی اتحاد کی حکومت بنائیں۔‘ صدر بش نے کہا کہ مستقبل میں عراق کی اپنی سکیورٹی افواج کو اپنے ملک کے لیئے جنگ لڑنا ہوگی۔ ’یہ لڑائی خود عراقیوں کی لڑائی ہوگی۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ عراقی فوجی جو تربیت حاصل کر رہے ہیں انہیں تیار ہونا ہوگا اور اپنے ملک اور جمہوریت کا دفاع کرنا پڑے گا۔ | اسی بارے میں عراقی بحران اور پارلیمان کا اجلاس 16 March, 2006 | آس پاس تشدد اور بم دھماکے،15 ہلاک20 March, 2006 | آس پاس عراق کے تین مایوس کن سال18 March, 2006 | آس پاس عراق: اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک21 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||