عراق: شیعہ مسجد پر حملہ، 25 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر بعقوبہ کے نزدیکی قصبے ھویدار میں شیعہ مسجد پر خود کش کار بم حملے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اورساٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد میں پولیس کا کہنا ہے کہ بقعوبہ کے قریبی قصبے ھویدار میں شیعہ مسجد پر کار بم رات نو بجے کے قریب ہوا جس میں کم از کم پچیس لوگ ہلاک ہو گئے۔ فرروری میں سمارا میں شعیہ مزار پر حملے کے بعد عراق میں فرقہ وارانہ تشدد میں تیزی آ گئی ہے اور سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ عراق میں بدھ کے روز تشدد کے واقعات میں شیعہ مسجد میں ہلاک ہو نے والے کے علاوہ سترہ لوگ ہلاک ہوئے جن میں تین امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ بدھ کے روز اس کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔دو امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہو گئے جب بغداد کے جنوبی علاقے میں ان کی گاڑی کے سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔ تیسرا امریکی فوجی ایک اور بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں دو عراقی پولیس اہلکار اور ایک سویلین اس وقت ہلاک ہو گئے جب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ | اسی بارے میں بغداد: خودکش حملے، 79 ہلاک07 April, 2006 | آس پاس عراقی ملیشیا گروہ اورعدم استحکام 02 April, 2006 | آس پاس عراق: خدشات جو حقیقت بن گئے10 April, 2006 | آس پاس ’ہلاکتوں میں مسلح گروہ ملوث ہیں‘12 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||