بغداد: بم حملے میں 13 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں شعیہ اکثریتی علاقے میں کار کے ذریعے کیے جانے والے خودکش بم حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشہ روز بغداد کے قریب حوویدر نامی گاؤں میں شعیہ مسجد کے قریب ایک مصروف بازار میں بم پھٹنے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس سے قبل عراق میں امریکی فوجی حکام نے بتایا تھا کہ جنوب مشرقی بغداد میں جمعرات کو سڑک کے قریب نصب پھٹنے سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا جبکہ ایک اور دھماکے میں تین امریکی فوجی مارے گئے۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغداد میں حکومتی اہلکاروں کو خودکش حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارت خانے کے ایک ملازم کو اغواء کیا گیا، ایک اور واقعے میں محمکہ صحت کی ایک اہلکار زخمی ہوئیں جبکہ ان کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک کے اطراف نصب بم پھٹنے اور فائرنگ سے اب تک کئی راہ گیر ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد: امریکی کارروائی پر سخت تنقید27 March, 2006 | آس پاس بغداد: الزرقاوی کا ساتھی گرفتار06 April, 2006 | آس پاس بغداد: خودکش حملے، 79 ہلاک07 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||