بغداد: امارات کے سفارتکار کا اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں متحدہ عرب امارات کے ایک سفارتکار کے اغوا سے عراق امارات تعلقات کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ اگرچہ عراق کے تنازعہ پر امارات کا موقف بہت محتاط رہا، تاہم اب ان کے اپنے سفارتکار ناجی النعیمی کے اغوا سے امارات کو دھچکا لگا ہے۔ النعیمی کے اغوا سے متعلق خبریں امارات کے عوام کے لیئے گہری دلچسپی کا باعث ہیں۔ ناجی النعیمی کی عمر بیس سال سے کچھ زیادہ ہوگی اور ان کی منگنی ہوچکی تھی جبکہ شادی کی تیاریاں کی جارہی تھی۔ امارات کے سفارتکار کی والدہ نے عربی ٹی وی پر آنسوؤں کے ساتھ اپنے بیٹے کی رہائی کی اپیل کی جبکہ ان کے خاندان کے دیگر تمام افراد امارات میں ان کے گھر جمع ہیں اور اغوا کے بارے میں آنے والی خبروں کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ جمعہ کو عربی ٹی وی سٹیشن نے اطلاع دی تھی کہ انہیں آزاد کردیا گیا ہے جس سے ان کے ساتھیوں اور رشتہ دوروں میں خوشی کی لہر دوڑو گئی تھی تاہم یہ سچ نہیں تھا۔ صدام حسین کے دور سے لے کر اب تک امارات نے عراق کے ساتھ نہایت محتاط سفارتی تعلقات قائم رکھے ہیں اور عراقی عوام کے لیئے ہمیشہ اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ تعمیر نو کے لیئے امارات کی جانب سے کروڑوں ڈالر کی امداد عراق کو دی گئی ہے، خاص طور پر ہسپتالوں کی تعمیر کے لیئے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ انہیں اور ان کی حکومت کو عراقی اپنا دوست تصور کرتے ہیں لیکن اب اس حالیہ اغوا نے اس خیال کو غلط ثابت کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اغوا کاروں کا مطالبہ ہے کہ امارات بغداد سے اپنے سفیر کو واپس بلائے اور دبئی سے چلایا جانے والا ایک عراقی ٹی وی سٹیشن بند کیا جائے۔ امارات کے دفتر خارجہ نے بغداد سے اپنے ایک سفارتکار کو واپس بلالیا ہے تاکہ اغوا کیئے گئے سفارتکار کی حفاظت کے تمام ممکنات پر غور کیا جائے۔ | اسی بارے میں عراق: الجزائر کےسفارت کار اغوا21 July, 2005 | آس پاس بغداد: چار مغربی امدادی کارکن اغوا28 November, 2005 | آس پاس غزہ میں برطانوی مغوی خاندان رہا31 December, 2005 | آس پاس امریکی صحافی کی ویڈیو نشر18 January, 2006 | آس پاس ’جو کہتے ہیں مان لو‘امریکی صحافی 10 February, 2006 | آس پاس عراق:اغوا امریکی صحافی رہا30 March, 2006 | آس پاس جل کیرول نے بیان بدل لیا02 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||